امریکی آبدوز یو ایس ایس مشی گن شمالی کوریا کے خلاف تعینات جنگی بیڑے میں شامل ہونے پہنچ گئی

سیول: کوریائی جزیرہ نما پر بڑھتی کشیدگی کے دوران جوہری اسلحوں سے لیس ایک امریکی آبدوز آج جنوبی کوریا کی بندرگاہ پہنچ گئی۔ جہاں وہ شمالی کوریا سے ٹکر لینے کے لیے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بھیجے گئے جنگی بیڑے آرمڈا میں شامل ہو جائے گی۔ ایٹمی طاقت سے لیس ’یو ایس ایس مشیگن‘ ، جو بیلسٹک میزائل اور ٹامہاک میزائلوںکو لے جانے اور داغنے کے لیے بنائی گئی ہے ،ایسے وقت میں جنوبی کوریا بندر گاہ بھیجی گئی ہے جب شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کیلئے جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے اعلی نیوکلیائی سفارتکارملاقات کر رہے ہیں۔ جنوبی کوریائی اور امریکی حکام کو اندیشہ ہے کہ شمالی کوریا جلد ہی اپنا چھٹا نیوکلیئر تجربہ کر سکتاہے۔ اندیشہ ہے کہ شمالی کوریا کی پیپلز آرمی کے آج 85 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اس طرح کا تجربہ یا دیگر طویل دوری تک میزائل تجربہ ہو سکتاہے۔ اس سے پہلے بھی کل امریکہ اور جاپان کی بحریہ نے بھی مشترکہ مشق کی تھی۔ جنوبی کوریائی فوج بھی ایسی مشترکہ مشق کا منصوبہ بنا رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے دباو¿ کے باوجود شمالی کوریا نے اپنے میزائل اور نیوکلیائی پروگرام کو جاری رکھا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us submarine makes south korea port call amid reports of artillery drill by the north in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply