امریکی فوج کی الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری

واشنگٹن: امریکی فوج نے صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اتحادی الشباب کے ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا۔ امریکی حکام نے بتایا کہ صومالیہ میں اقوام متحدہ کی حمایت والی حکومت کو دہشت گرد اقتدار سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جسے روکنے کی مہم کے تحت امریکہ نے الشباب کے ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پنٹاگون نے بتایا کہ یہ حملہ2جولائی کو کیا گیا۔ اس بیان میں دہشت گردوں کو نشانہ مقصد اور نقصان سے متعلق کسی مزید معلومات نہیں دی گئی۔
فوج کی ترجمان آنڈرییسی ا ہیرس نے کہا، ”ہم فی الحال اس کارروائی کے نتائج کا اندازہ لگا رہے ہیں، اور جیسے ہی ہمارے پاس معلومات پہنچیں گی ہم آپ کو بھی اس سے آگاہ کریں گے“۔ 2011 میں پسپائی اختیار کر کے دارالحکومت مغادیشو سے باہر نکل جانے کے بعد الشباب نے صومالیہ کے زیادہ تر شہروں اور قصبوں پر کنٹرول کھو دیا ہے۔ لیکن یہ جنوبی اور وسطی صومالیہ میں اس کی حالت اب بھی مضبوط ہے اور وہیں سے وہ بڑے حملے کو انجام دیتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us strike targets al shabab in somalia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply