شام کے تین گاؤں پر امریکی میزائل حملے۔9ہلاک،کئی زخمی، مکانات کو نقصان

US strike kills 9 civilians, 4 children — Syria state media
بیروت:شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق حمص شہر کے نزدیک ایک شامی فضائی اڈے پر امریکی میزائل حملے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی اڈے کے اطراف میں واقع شیراط نام کے گاؤں میں5افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہگاؤں میں کئی گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
ایک امریکی میزائل الحمرات گاؤں میں بھی گرا جس میں ایک بچہ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔شریاط فضائی اڈے سے چار کلومیٹر کے دوری پر واقع المنزول گاؤں میں بھی ایک میزائل کئی مکانات پر آکر گراجس میں کم ا زکم سات شہری زخمی ہو گئے۔اس سے پہلے حمص کے گورنر طلال برازی نے بتایا کہ امریکی حملے میں سات لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ فوری طورپر یہ واضح نہیں ہے کہ آیایہ ہلاکتیں الگ الگ واقعات کی ہیں۔