امریکہ نے بلوچیوں سے اپنے تنازعات پر امن طریقہ سے حل کرنے کی اپیل کی

واشنگٹن:امریکہ نے جہاں ایک طرف بلوچستان پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے بعد پیدا ہونے والے تنازع سے خود کو دور کر لیا وہیں دوسری جانب اس نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ان علاقوں کے لوگوں سے اپنے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی اپنی تقریر میں بلوچستان، گلگت، بلتستان اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے واقعات کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا تھا جس پر پاکستان نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
لیکن امریکہ نے مودی کے موقف سے خود کو دور رکھا۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مسٹر مودی کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر بلوچستان، گلگت، بلتستان اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اپنے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us stays away from modis position on balochistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply