خونخوار دہشت گردکو نشانہ بنانے کی امریکی فوجی کارروائی میں10 الشباب انتہا پسند ہلاک

موغادیشو: ایک خونخوار دہشت گرد کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی میں الشباب انتہا پسند تنظیم کے کم ا زکم10دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ صومالیہ کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا کہ اغلب گمان ہے کہ وہاں سرگرم دہشت گردوں کا وہ سرغنہ بھی جوانتہائی مطلوب تھا رات کی تاریکی میں ہوئے اس خونریز معرکہ میں مارے جانے والے 10انتہا پسندوں میں شامل ہے۔اس اہلکار نے مزید کہا کہ اسپیشل فورس جسے زندہ گرفتار کرنے گئی تھی وہ ایک بہت خطرناک دہشت گرد تھا ۔
لیکن جب اس کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا اور جس مکان میں وہ مقیم تھا اس کی حفاظت پر تعینات انتہا پسندوں نے زبردست مزاحمت کی۔مزاحمت دیکھتے ہوئے امریکی کمانڈوز کو اپنی حکمت عملی میں فوری طور پر تبدیلی کرنا پڑی اور انہوںنے اسے زندہ پکڑنے کا ارادہ ترک کر کے آر پار کا معاملہ کردینے کا فیصلہ کیا ۔نتیجہ میں وہ انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔پنٹاگون کے ایک ترجمان نیوی کیپٹن جیف ڈیوس نے کہا کہ امریکی فوجوں کے اس مشن میں صومالی فوجی بھی شامل تھے۔لیکن پھر بھی مقصد میں کامیابی نہیں مل پائی ۔ البتہ اس پوری کارروائی میں کوئی امریکی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us special forces kill 10 extremists in somalia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply