امریکہ کے خصوصی ایلچی خلیل زاد افغانستان و پاکستان کے دس روزہ دورہ پر روانہ

واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ظلمے خلیل زاد افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کے ایک جزو کے طور پر 4اکتوبر سے افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔

خلیل زاد اپنے وفد کے ساتھ متحدہ عرب امارات،قطر اور سعودی عرب کا بھی دورہ کریں گے۔امریکی ایلچی 4تا14اکتوبر افغانستان اور پاکستان کے دورے پر رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی ایلچی خلیل زاد کا مشن طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی امریکی کوششوں کو مربوط اور کامیاب کرنا ہے۔

خصوصی ایلچی حکومت افغانستان اور مختلف فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے کی کوشش کریں گے اور اس بات کا پتہ لگائیں گے کہ اس ٹکراو¿ کا مذاکراتی تصفیہ کس طرح کیا جا سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us special envoy to visit afghanistan pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply