جنوبی کوریاوامریکہ شمالی کوریا کے خلاف سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے پر متفق

سیول: جنوبی کوریائی وزارت مالیات کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکہ آج شمالی کوریا کے خلاف مالی پابندیاں مزید سخت کرنے پر متفق ہوگئے ۔
امریکہ کے وزیر مالیات اسٹیون منو چین اور جنوبی کوریا کے وزیر مالیات یو لی ہو نے جمعرات کے روزٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اس سال12 فروری کو شمالی کوریا کی جانب سے بیلیسٹک میزائل کے تجربے پر بے حد فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی طرف سے بھی پابندیاں بڑھانے پر اظہار اتفاق رائے کیا۔
دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کی بات دہراتے ہوئے وزرا مالیات اور سینٹرل بنک کے گورنروں کو جی -20 کانفرنس کے دوران اس حوالے سے سنجیدہ بات چیت کے معاملے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us south korea agree to strengthen cooperation on n korea sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply