شام میں دھماکہ کے سبب زخمی ہوئے ایک امریکی فوجی کی مو ت

واشنگٹن: (رائٹر) شام میں دھماکہ خیز مواد میں دھماکہ کے سبب زخمی ہوئے ایک امریکی فوجی کی موت ہو گئی۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ کل شمالی شام کے این عیسی میں ہوا۔کمانڈ نے اس سے زیادہ کوئی بھی تفصیل فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مناسب اطلاع دی جائے گی۔
امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے فوجی کی موت پر تعزیت ظاہر کرتے ہوئے کہا “یہ موت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمارے مرد اور خواتین فوجی پوری دنیا میں ہمیں محفوظ رکھنے کے لئے کن کن خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us soldier killed in ied blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply