افغانستان میں ایک امریکی فوجی سمیت تین ہلاک

کابل: افغانستان میں دو مختلف وارداتوں میں ایک امریکی فوجی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلی واردات مشرقی ننگر ہار صوبہ میں ہوئی جس میںصوبائی کونسل کے ایک رکن کو نشانہ بنا کر کیے گئے دھماکہ میں کم از کم 6افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے۔صوبائی گورنرن کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے تصدیق کر دی کہ آج علی الصباح صوبائی کونسل کے رکن افتخار مومند کو جان سے مار ڈالنے کے لیے یہ دھماکہ کیا گیا تھا۔خوگیانی نے مزید بتایا کہ مسٹر مومند اورا ن کے دو ذاتی محافظ تن زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی تنظیم ،فرد یا گروپ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دریں اثنا افغانستان میں ناٹو قیادت والے ریزولیوٹ سپورٹ مشن نے ایک بیان میںکہا کہ مشرقی افغانستان میں باغیوں کے ساتھ تصادم کے دوران کم از کم ایک امریکی فوجی ہلاک اور یک دوسر ا زخمی ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us soldier killed in combat operation in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply