داعش کو مدد بہم پہنچانے کے الزام میں ایک امریکی فوجی گرفتار

واشنگٹن:امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) کے حکام نے ایک امریکی فوجی کو مبینہ طور پر بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام(داعش) کو خفیہ فوجی دستاویزات تربیتی خدمات اور مالی اعانت کی شکل میں مدد پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 34 سالہ اکئیکا ایرک کانگ نام کے سارجنٹ کو ہوائی صوبے کے دارالحکومت ہونولولو واقع اس کی رہائش گاہ سے ہفتہ کی شام گرفتار کیا۔
امریکی فوج کے 25 ویں انفینٹری ڈویژن میں ہوائی ٹریفک کنٹرول آپریٹر کے عہدے پر مامور کانگ 2010 میں عراق اور 2014 میں افغانستان میں تعینات تھا۔ فوج میں اپنے کیریئر کے دوران اس نے تقریباً 10 بار مختلف کارناموں کے باعث ایوارڈ حاصل کیے تھے۔ کانگ کو پیر کو وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us soldier accused of trying to support daesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply