امریکہ نے ایران کے تازہ راکٹ تجربہ کو اشتعال انگیز کارروائی سے تعبیر کیا

واشنگٹن: مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایران طویل مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے۔اس روشنی میں امریکہ نے ایران کی جانب سے آج کئے گئے مصنوعی سیارہ داغنے والے راکٹ کے تجربہ کو اشتعال انگیز سرگرمی اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وہیں ایران نے کہا ہے کہ خلائی پروگرام کے تحت جو راکٹ تجربہ کیا گیا ہے اس سے خلا میں سیٹلائٹ نصب کیا جا سکتا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان کیتھر نیرٹ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا، “ہم اس راکٹ ٹیسٹ کو ایران کے بیلسٹک میزائل منصوبہ میں اضافے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو کہ ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے معاہدے کے خلاف ہے۔” انہوں نے کہا کہ پوری رات اور صبح تک جو بھی ہوا وہ ایران کے نیوکلیائی معاہدے کے برخلاف ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us slams provocative iran satellite launch rocket test in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply