امریکہ کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے جڑا رہنا چاہئے: اعلیٰ یورپی یونین سفارت کار

بروسلز:یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار محترمہ فیڈریکا موغرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اس امر کو یقینی بنانے کے لیے امریکی کانگریس اور ٹرمپ انتظامیہ سے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہے کہ ایران کے تئیں امریکہ کی نئی پالیسی تاریخ ساز ایٹمی معاہدے کی خلاف وزرزی کا باعث نہ بن جائے۔
فیڈیریکا موغرینی نے کہا کہ اس ہفتہ واشنگٹن میںہونے والی میٹنگوں میں انہوں نے اس معاہدہ کی توثیق کے حوالے سے یورپی یونین نے جو اہمیت بتائی ہے اس پر زور دیا ۔2015کے معاہدے کے تحت ایران نے بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کیے جانے کے عوض اپنے جوہری پروگرام کو بند کردیا تھا۔
موغرینی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ مستقبل میں اس معاہدے سے وابستگی برقرار رکھے۔ اس معاہدے کو نافذالعمل رکھنے سے یورپی یونین کا سلامتی مفاد وابستہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us should stick to iran nuclear deal top eu diplomat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply