امریکہ نے20دہشت گرد گروپوں کی فہرست پاکستان کو سونپ دی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے 20دہشت گرد گروپوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جن کے بارے میں ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کا دعویٰ ہے کہ یہ پاکستان اور افغانستان میں سرگرم ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو بھی یہ فہرست بھیج دی ہے۔جو فہرست بھیجی گئی ہے اس میں تین قسم کے انتہا پسند گروپ مذکور ہیں۔ ایک وہ جو افغانستان میں حملے کرتے ہیں، دوسرے وہ جو پاکستان کے اندر کارروائیاں کر رہے ہیں اور تیسری قسم ان دہشت گردوںکی ہے جوکشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔
تاہم ذرائع نے اس خیال کو کارج کر دیا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے گذشتہ ہفتہ کے اپنے دورہ پاکستان کے دوران75دہشت گردوں کے ناموں پر مشتمل کوئی فہرست پاکستانی حکام کو سونپی ہے۔
مسٹر ٹیلرسن نے پیر کے روز امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو باتای تھا کہ پاکستان اس پر رضامند ہے کہ اگر امریکہ نے دہشت گردوں کے مسکنوں کے حوالے سے کوئی مخصوص اطلاع دی تو وہ ان دہشت گردوں کا نشانہ بنائے گا۔ اس لیے امریکہ نے پاکستان کو ایسا کرنے کا ایک موقع دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us shares names of 20 terror groups with pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply