امریکی سینیٹ میں پاکستان کو ایف 16 طیاروںکی فروخت روکنے کی قرار داد مسترد

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے جمعرات کے روز پاکستان کو8ایف 16طیاروں کی فروخت روک دینے سے متعلق پیش کی گئی ایک قرار داد دو تہائی کی اکثریت سے مسترد کر دی۔
100رکنی سینیٹ میں ریپبلکن سنیٹر رینڈ پال کی، جو چاہتے تھے کہ اوبامہ انتظامیہ ایف 16طیارں کی مجوزہ فروخت کا فیصلہ واپس لے لے، پیش کردہ قرار داد کی مخالفت میں71اور موافقت میں صرف24ووٹ پڑے۔ باقی اراکین غیر حاضر رہے۔ضابطہ کے مطابق سنیٹر پال کی پیش کردہ قرار داد کے خلاف سینیٹ میں اکثریت کے رہنما مش میک کونیل نے ، جو خود بھی ری پبلکن ہیں، ایک قرار داد پیش کی۔
اس قرار داد کو دو تہائی کی اکثریت سے منظور کر کے مجوزہ فروخت رکوانے کے لیے آئندہ مزید تحریک پیش کرنے سے روک دیا گیا۔سینیٹ نے اس معاملہ پر ایک گھنٹہ بحث کی اس دوران سینیٹر پال نے دیگر قانون سازوں کو تلقین کی کہ وہ اس تحریک کی حمایت کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us senate rejects resolution to block f 16 sale by two third majority in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply