امریکی سینیٹ میں 11/9 حملوں کے متاثرین کو سعودی عرب پر نالش کے اختیار کا بل پاس

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے 11/9حملوں کے متاثرین کو سعودی عرب کے خلاف مقدمہ چلانے کا اختیار دینے والا ایک بل منظور کر لیا۔ حالانکہ وائٹ ہاؤس اعلان کر چکا ہے کہ صدر براک اوبامہ اس بل کو ویٹو کر کے اسے قانون نہیں بننے دیں گے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر مریکہ میں اس بل نے قانونی حیثیت حاصل کی تو وہ امریکہ میں اپنی 750بلین ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لے لے گا۔لیکن ابھی یہ بل ایوان نمائندگان میں منظور نہیں کرایا گیا ہے ۔
وہاں اسے منظوری ملتے ہی اسے باقاعدہ قانون کی شکل دینے کے لیے صدر براک اوبامہ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔لیکن وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اوبامہ اسے ویٹو کر دیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے کہا کہ اس کے قانون بن جانے سے استثنائے اقتدار اعلیٰ کے حوالے سے برسوں سے زیر التوا بین الاقوامی قانون میں ترمیم ہو جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us senate passes bill allowing 911 victims to sue saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply