امریکی سینیٹ کے پینلوں نے کرسن، روز، چاؤ اور نکی ہیلی کی تقرریوں کومنظوری دے دی

امریکی سینیٹ کے پینلوں نے کرسن، روز، چاؤ اور نکی ہیلی کی تقرریوں کومنظوری دے دی
واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے جنوبی کیرولینا کی گورنر نکی ہیلی کو اقوام متحدہ کا سفیر بننے کے لئے منظوری دے دی ہے۔ سینیٹ میں نکی ہیلی کے حق میں 96 ووٹ جبکہ ان کے خلاف صرف چار ووٹ پڑے۔
اس دوران 45 سالہ محترمہ ہیلی کی زیادہ تر ممبران پارلیمنٹ نے تعریف کیا جبکہ کچھ نے ان کے پاس خارجہ پالیسی کو لے کر تجربے کو کمتر بتایا۔اس سے پہلے کل، سینیٹ کی 21 رکنی خارجہ تعلقات کمیٹی نے انہیں اپنی منظوری دے دی تھی۔
یہاں پر بھی صرف دو ڈیموکریٹس نے ان کی مخالفت کی تھی۔سینیٹ کمیٹی نے ہاؤسنگ و شہری ترقی کے وزیر کے طور پر بین کرسن کا،79سالہ ویلبر روز کا وزیر تجارت اور 63سالہ الائن چاؤ کا وزیر برائے نقل و حمل کے طور پر تقرر کو بھی منظوری دے دی۔