پاکستان کے لیے نئے امدادی فنڈ کے قیام کی تجویزکو امریکی سینیٹ کی منظوری

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے پاکستان کے لیے ایک نئے امدادی فنڈ کے قیام کی تجویز منظور کر لی۔اس نئے فنڈ کے بعد پاکستان کا افغانستان جنگ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔کمیٹی کے چیرمین سنیٹر جان میک کین نے یہ بل پیش کیا ۔
نئے انتظامات کے تحت پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) رقم دی جا چکی ہے اور 2013سے وہ اب تک 3.1بلین ڈالر حاصل کر چکا ہے ۔سی ایس ایف کی میعاد 2016کے مالی سال میں ختم ہو جائے گی۔
300ملین ڈالر(تیس کروڑ ڈالر) حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط ہیں۔ گذشتہ ہفتہ ایوان نمائندگان نے بھی ایک بل منظور کیا تھاجس میں پاکستان کو دیے جانے والے 900ملین ڈالر میں سے450ملین ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط تھے۔لیکن سینیٹ کا بل ایوان نمائندگان سے کافی مختلف ہے۔

Title: us senate okays reimbursement fund for pakistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply