امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن آئندہ ہفتہ ایشیا کے دورے پرروانہ ہوں گے

واشنگٹن:امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اگلے ہفتے ایشیا کے اپنے پہلے دورے کے تحت جاپان،جنوبی ایشیا اور چین کے دورے پر جائیں گے۔ مسٹر ٹلرسن اس دوران شمالی کوریا کے میزائل تجربے اور علاقے میں امریکی اقتصادی اور سلامتی کے مفادات کے موضوع پر ان ملکوں کے سینئر افسران سے ملاقات کریں گے۔
مسٹر ٹلرسن اس دوران 15مارچ کو جاپان،17مارچ کو جنوبی کوریا اور 18اور 19مارچ کو چین کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ حال ہی میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے اور ملائشیا میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل کے بعد تنازعہ کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے بار بار میزائل تجربہ کےلئے شمالی کوریا پر پابندی مزید سخت کرنے کی بات کہی تھی۔مسٹر ٹرمپ کے حامی پیونگیانگ کے میزائل اور جوہری تجربے پر روک لگانے کےلئے نئے اقدامات کی تلاش کررہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us secretary of state tillerson to make first trip to asia next week in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply