خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملہ میں ایران کا ہاتھ:امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ جمعرات کو خلیج فارس کے باب الداخلہ کے قریب تیل سے لدے ایک بحری جہاز پر حملہ میں ایران ملوث ہے۔ امریکی حکام نے اس ضمن میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کا ان حملوں میں ہاتھ ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی بحریہ کے کیپٹن بل اربن کے مطابق پاسداران اسلامی انقلاب کی ایک گشتی بوٹ کے عملے کو جمعرات کے روز حملہ کی زد میں آنے والے دو بحری جہازوں میں سے ایک کوکوا کریجئیس پر چپکی ہوئی بارودی چادر کو جو دھماکہ سے پھٹی نہیں تھی چھڑا تے دیکھا گیا۔ جبکہ ایک بارودی چادر دھماکہ سے اڑ گئی تھی جس سے جہاز کو نقصان پہنچا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے کہا کہ یہ ویڈیوامریکہ کے دعوے کی حمایت میں ،کہ اس حملہ کے پس پشت ایران کا ہی دماغ کارفرما ہے، پیش کیا جانے والا پہلا ثبو ت ہے۔ لیکن ایرانی حکام نے ان الزامات کو خارج کر دیا۔

کیپٹن اربن نے کہا کہ جس وقت ان دونوں جہازوں پر حملہ ہوا تو یہ جہاز خلیج عمان میں تھے۔ ا ن میں سے ایک جہاز جاپان کا تھا۔ لیکن دوسر ی جانب ایران نے ان حملوں میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔

وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ جس وقت جاپانی جہاز پر حملہ کیا گیا تو اس وقت جاپان کے وزیر اعظم شین زو ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے دوستانہ تبادلہ خیال کر نے تہران میں ہیں اور دارلخلافہ تہران میں صدر ایران حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us says video shows iran was involved in attack on oil tanker in gulf of oman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.