دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی کوشش میں پاکستان صحیح سمت جارہا ہے مگر پھر بھی بہت کچھ کرنا باقی:امریکہ

واشنگٹن : امریکہ نے اس امر پر زور دیا کہ اگرچہ جنوب ایشیا سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی سعی میں پاکستان صحیح سمت جارہا ہے لیکن پھر بھی اسے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوویرٹ نے یہ بات اپنی ہفتہ واری پریس کانفرنس میں ”امریکہ پاکستان تعلقات میں پیش رفت “ کے حوالے سے ایک سوال معلوم کیے جانے پر انہوں نے کہاکہ ہم نے دیکھا کہ پاکستان نے بلاشبہ صحیح سمت میں کچھ مثبت قدم اٹھائے ہیں لیکن پھر بھی مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور کریک ڈاؤن محض طالبان تک ہی محدوود نہ رہے بلکہ حقانی نٹ ورک اور دیگر دہشت گردانہ نیٹ ورک کے خلاف بھی ہو۔
نوویرٹ نے نے کچھ سوا کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کو نیست و نابود کرنے اور ساتھ ہی افغان امن عمل میں سرگرم کردار ادا کرنے کے لیے گذشتہ کچھ مہینوں سے بارہا پاکستان سے کہہ چکاہے۔
ترجمان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سنیچر کے روز امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات پر وشنی ڈالی جس میں فریقین نے امریکہ پاکستا ن تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us says pakistan needs to do a lot more against taliban other terrorist outfits in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply