کسی گروپ کو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشت گردانہ حملہ نہیں کرنے دیا جائے گا: امریکہ

اسلام آباد: خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ نے سنیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ کو مطلع کیا کہ امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی گروہ کو بشمول ہندوستانی جاسوس ایجنسی ریسرچ اینڈ انلائسس ونگ (را)افغانستان کی سرحد سے سرزمین پاکستان پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جنجوعہ نے نزہت صادق کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کے شرکاءکو پاکستان امریکہ تعلقات کے حوالے سے بھی معاملات گوش گذار کیے۔خارجہ سکریٹری نے قانون سازوں کو مطلع کیا کہ امریکی حکام کو کشمیر میں پر آشوب سماجی و سیاسی صورت حال کے ساتھ ساتھ ا فغانستان میں را کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us says no group will be allowed to attack pakistan from afghan soil janjua in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply