مسعود اظہر عالمی دہشت گرد قرار دلوائے جانے کے معیار پر پورا اترتا ہے: امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقیم جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے۔

وارت کارجہ کے ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے کہا کہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردقرار دلوانے کی تحریک میں چین کی مخالفت علاقائی امن و استحکام کے قیام میں باہمی مفاد سے مزاحم ہے۔پلاڈینو کا یہ بیان مسعود اظہر کو ایک عالمی دہشت گرد قرار دینے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ لیے جانے اہم فیصلہ سے عین قبل آیا ہے۔

واشنگٹن میں اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں پلاڈینو نے کہا کہ انسداد دہشت گردی مساعی میں امریکہ اور ہندوستان نے اقوام متحدہ کے اندر اور باہر مل کر کام کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیش محمد اور اس کے بانیوں سے متعلق ان کے افکار و نظریات سے پوری دنیا واقف ہے۔

مسدود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجوزی منظور ہوئی یا نہیں اس کا علم آئندہ24گھنٹے کے اندر اس پر اعتراض کرنے کی ڈیڈ لائن پوری ہو نے پر ہو جائے گا۔ یہ تجویزاقوام متحدہ کی القاعدہ پابندیاں کمیٹی کے تحت فرانس، یو کے اور امریکہ نے 27فروری کو پیش کی تھی۔کمیٹی کے اراکین کو اپنے اعتراضات داخل کرنے کے لیے 10روز کی مہلت دی جاتی ہے اور یہ مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔

سب کی نگاہیں چین پر ٹکی ہیں جو ماضی میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دلوانے کی ہندوستان کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ بنتا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us says masood azhar meets criteria to be designated as a global terrorist by the un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.