امریکہ نے جوہری تجارت میں ملوث 7پاکستانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن : ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے جوہری تجارت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے باعث امریکی مفادات اور قومی سلامتی و پالیسی کے لیے زبردست خطرہ بننے والے غیر ملکی اداروں کی فہرست میں پاکستان کی بھی 7 کمپنیوں کو شامل کر لیا۔
اس امعریکی اقدام سے نیوکلیر سپلائی گروپ میں شمولیت کے لیےپاکستان کی کوششوں پر کاری ضرب لگ سکتی ہے۔ یہ اقدام ان فیصلوں میں شامل ہے جو پاکستان پردباؤ ڈالنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔
مجموعی طور پر اس فہرست میں، جو اسی ہفتہ یو ایس فیڈرل رجسٹر نے شائع کی ہے،23ادارے ہیں ۔پاکستانی کمپنیوں کے علاوہ 15ادارے جنوبی سوڈان اور ایک سنگا پور کا ہے۔
اب ان تمام 23اداروںکو سخت ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات کا سامنا کرنا ہو گا جس میں انہیں بین الاقوامی تجارت کرنے سے محروم کیا جا سکتا ہے۔

Title: us sanctions seven pakistani firms for nuclear trade | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply