ایران نے امریکی پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی سے تعبیر کیا

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران آنے والے خطہ کے حکام سے متحدہ محاذ تشکیل دینے کی تلقین کی۔

روحانی نے ٹیلی ویژن سے نشر اپنی تقریر میں کہا کہ امریکہ کی ایک معزز ملک ایران کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی پابندیوں سے پمارے ملک کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی زندہ مثال ہے۔

مسٹر روحانی دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر منعقد ایک کانفرنس سے ، جس میں افغانستان، چین ،پاکستان ،روس اور ترکی کے پارلیمانی اسپیکروں نے شرکت کی خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر طرف سے حملے جھیل رہے ہیں ۔جس سے نہ صرف ہماری آزادی اور پہچان خطرے میں پڑ گئی ہے بلکہ ہمارے دیرینہ تعلقات ختم کرناے پر بھی تلا ہوا ہے۔

واضح ہو کہ امریکہ نے مئی میں ایران اور پانچ بڑی طاقتوں پلس ون کے درمیان میں 2015میں ہوئے جوہری معاہدے سے باہر نکلنے کے بعد ایران پر تیل کی برآمدات سمیت مختلف پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us sanctions on iran are economic terrorism rouhani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.