شامی فوج پر حملے جاری رکھنے پر روس کا امریکہ کو انتباہ

ماسکو:روس نے امریکہ کو شامی فوج پر حملہ نہ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں اور مغربی ایشیا میں اس کا بالواسطہ ہلاکت خیز اثرپڑسکتاہے۔
روس کے وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ جکھارووا نے اسپوتنک نیوز میں ایک ٹاک شو میں کہا کہ امریکہ کا شامی فوج اور افسروں کے خلاف براہ راست حملہ نہ صرف اس ملک میں بلکہ پوری مغربی ایشیا میں خطرناک نقل مکانی اور اقتدار میں خالی پن کی صورت حال پیدا کر سکتاہے۔
انہوں نے کہا،”میرا کام اس بات کو سمجھنا ہے کہ سمجھوتے پر عمل کیوں ضروری ہے،کیونکہ شام میں اقتدار میں تبدیلی سے اقتدار میں ایک خالی پن آجائے گاجسے نام نہاد اعتدال پسند اپوزیشن سے بھرا نہیں جا سکے گا اور دہشت گرد حاوی ہو جائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us russsia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply