شام و عراق کے معاملات پر ترکی، روس اور امریکہ کے فوجی سربراہوں کا اجلاس

انقرہ: امریکہ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہوں نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے خلاف جنگکے مد نظر جنوبی ترک شہر انطالیہ میں ایک میٹنگ کی ۔ ترکی کے فوجی سربراہ جنرل ہلوسی آکار کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں، جس میں امریکہ کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ اور روسی چیف آف جنرل اسٹاف ولیری گیریسیموف شامل ہوئے،عراق اور شام میں سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک فوج کے ذرائع نے بتایا کہ یوں تو اس اجلاس میں علاقائی سلامتی پر غور و خوض ہوا لیکن تبادلہ خیال کا محورشام اور عراق کے حالات ہی رہے ۔ فوج نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
روس نے بھی اس میٹنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق کی لڑائیوں کے معاملہ پر ایک مشترکہ اجلاس ہوا۔ ترک وزیر اعظم بن علی یلدریم نے کہا کہ اجلاس بدھ کو بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام کو دہشت گردی سے آزاد کرانے کے لیے تمام ممالک کو کارگر مشترکہ اقدام کرنے ہونگے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us russian turkish military chiefs meet in antalya to discuss syria iraq in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply