امریکہ اور کناڈا نے دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے حذف کر دیا

دوبئی:باوجود اس کے کہ چند ماہ قبل امریکہ نے اس امر کا اعادہ کیا تھا کہ القاعدہ سے وابستہ شامی باغی دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام ایک دہشت گرد گروپ ہے،ایک عربی روزنامہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور کناڈا عنقریب ہئیت تحریر الشام کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیں گے۔امریکہ نے اس گروپ کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ ان خبروں کے بعد کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کا نام امریکہ کی دہشت گردتنظیموں کی فہرست سے حذف کر دیا گیا ہے ۔اس عرب روزنامہ الوقت نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ اور کناڈا دہشت گردی کے خلاف کیسی جنگ لڑ رہے ہیں ایک انگلش جریدے وٹرنز ٹوڈے کے حوالے سے لکھا ہے کہ محقق اور تجزیہ نگار یان گرین ہال کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کناڈانے ہیئت تحریر الشام کا نام اپنی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
اس عربی روزنامہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ اور کناڈا اپنے اس اقدام کے پیچھے چھپ کر دہشت گردوں کی مالی اور عسکری مدد کھل کر کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ پہلے یہی ممالک ڈھکے چھپے انداز میں شام کی حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کی مدد کر رہے تھے۔عربی روزنامہ کا کہنا ہے کہ یہ گروہ اپنے نام تبدیل کرتا رہا ہے، پہلے اس کا نام جبھة النصرة پھر جبھةفتح الشام تھا ، جبکہ اصل میں یہ القاعدہ کا ایک عسکری بازو ہے۔ یہ وہی گروہ ہے جو2014 میں داعش سے الگ ہوا تھا اور امریکہ و کناڈا نے انہیں دہشت گردوں میں شمار کیا تھا اور اب یہی ممالک اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کی خاطر ان کے ناموں کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us remove hayat tahrir al sham from terror list in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply