امریکہ پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے تیار

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان میں نئی حکومت کا خیر مقدم کرتا ہے اور جنوب ایشیا میں سلامتی و استحکام اور خوشحا لی کے مقاصد کی تکمیل کے لیے پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنوب ایشیا کے حوالے سے امریکی حکمت عملی اور افغان امن مذاکرات معاملہ کی روشنی میں امریکہ پاک تعلقات کے لیے امریکہ پاکستان مل کر کام کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کپاکستان میں انتخابات تک آزادی اظہار رائے، وابستگی اور پریس پر عائد بندشوں پر سخت تشویش تھی۔مختلف مقامی ابلاغی ذرائع عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتخابی نتائج میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتا بتارہے تھے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ممکنہ نتائج دیکھ اور سن کر ہی ناچنا گانا شروع کر دیا۔جبکہ 2013سے برسراقتدار رہنے والی پی ایم ایل این نے ”دھاندلی کرنے “ کا الز ام عائد کر کے ان نتائج کو مسترد کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us ready to work with pakistans new leadership state dept in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply