امریکہ موصل کو داعش سے بازیاب کرانے کے لیے جاری جنگ میں عراق کی مدد کرنے تیار

واشنگٹن:امریکہ نے آج کہا ہے کہ وہ موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے میں عراق کا پوری طرح سے ساتھ دینے کے لئے تیار ہے۔ امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا “شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کی مہم میں یہ ایک فیصلہ کن اور اہم موقع ہے۔ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہمارے عراقی ساتھیوں کو ہمارے مشترکہ دشمن کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوگی اور وہ موصل سمیت باقی عراق کوآئی ایس کے ظلم اور تشدد سے آزاد کرا لیں گے۔
ہم اس مہم میں مکمل تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔ ” عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے آج داعش کے قبضے سے موصل شہر کو آزاد کرانے کے لئے فوجی کارروائی شروع ہو جانے کی اطلاع دی۔ واضح ر ہے کہ موصل عراق کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے جس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لئے حملے کا منصوبہ کئی ماہ سے بنایا جارہا تھا۔ موصل پر جون 2014 سے ہی داعش کا قبضہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us ready to help iraq to recapture mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply