امریکہ برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ جانسن کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ بورس جانسن کے ساتھ کام کرنے کو تیا ر ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکہ برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ مسٹر بورس جانسن کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے اور اس کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور مستقل تعلقات کی وجہ سے برطانوی افسران کے ساتھ کام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی وزیر اعظم تھر یسامے نے مسٹر جانسن کو برطانیہ کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔
گذشتہ ماہ برطانیہ کی یوروپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے ہو نے والے ریفرنڈم میں مسٹر جانسن نے اہم رول نبھایا تھا۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us ready to cooperte with the new british foreign secretary in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply