بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے پر ایران پر سخت امریکی پابندیوں کا امکان

واشنگٹن:ایران کے اس موقف کے بعد کہ بیلسٹک میزائل تجربہ سے ایٹمی معاہدہ کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے امریکی قومی سلامتی مشیر ایران پر سخت پابندیوں کے اشارے دیے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلائن نے اس میزائل تجربہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل تجربہ کو علاقائی عدم استحکام کی کارروائی خیال کرتے ہوئے باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے۔
مسٹر فلائن نے اس سلسلے میں کوئی تفصیلی معلومات نہ دیتے ہوئے وہائٹ ہاؤس بریفنگ میں بتایاکہ آج ہم سرکاری طور پر ایران کو نوٹس جاری کر رہے ہیں ۔ مسٹر فلائن نے کہا کہ ایران کی جانب سے اتوار کو کیا گیا بیلسٹک میزائل ٹیسٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل کسی بھی میزائل کا تجربہ نہیں کر سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us puts iran on notice after missile test confirmed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply