امریکہ نے جنوبی سوڈان میں 4000 فوجی بھیجنے کی تجویزپیش کی

اقوام متحدہ:امریکہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو جنوبی سوڈان کی راجدھانی جوبا میں قیام امن کے لئے چار ہزار فوجیوں پر مشتمل حفاظتی فورس بھیجنے اور اگر جنوبی سوڈان کی عبوری حکومتکے تعاون سے انکار کرے تو اس کے خلاف اسلحہ پابندی لگانے کی تجویز بھیجی ہے۔
امریکہ کی 15 رکنی کونسل کو بھیجی گئی تجویز کے مسودے کے مطابق یہاں علاقائی سلامتی دستوں کی تعیناتی کی جائے گی جو ضرورت پڑنے پر صورتحال کو سنبھالنے کے لئے اہم اقدام کرنے کے علاوہ راجدھانی جوبا، ہوائی اڈوں اور اہم مقامات کی حفاظت کریں گے۔ جنوبی سوڈان میں سلامتی دستے اقوام متحدہ کی امن بردار فوج کا حصہ ہوں گے جو 2011 سے سوڈان کی آزادی کے بعد سے وہاں تعینات ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون جب تجویز کے مسودے کو دیکھ لیں گے تب سلامتی کونسل اس پر ووٹ کرے گی کہ جنوبی سوڈان میں ہتھیاروں پر پابندی لگائی جائے یا نہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں صدر سلواکی نے نائب صدر رک مچار کو عہدے سے برخاست کردیا تھا جس کے بعد سے دونوں کے حامیوں کے درمیان لڑائی سے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us proposes 4000 member protection force in south sudan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply