امریکی صدرٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ آنے کی دعوت دی

واشنگٹن:امریکہ کے 45 ویں صدر کے طور پر حلف لینے کے چار روز بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کی اور انہیں اس سال کے آخر میں امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کو سال کے اواخر تک امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبے میں ایک دوسرے کو تعاون کرنے سمیت علاقائی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔امریکہ کا کہنا ہے کہ مسٹر ٹرمپ دنیا کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ہندوستان کو ایک سچا اور قابل اعتماد دوست مانتے ہیں۔

Title: us president trump invites narendra modi | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply