صدر امریکہ ٹرمپ کی بیت اللحم میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

یروشلم: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو ان دنوںاپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوسرے مرحلہ میں اسرائیل کے دورے پر ہیں ، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن قائم کرنے کی از سرنو کوشش کرنے کا وعدہ کرنے کے ایک روز بعد بیت اللحم میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔امریکی صدر نے جو اسرائیل کا دورہ مکمل کر کے یروشلم سے مقبوضہ فلسطین میں بیت اللحم پہنچنے کے بعد محمود عباس کو یقین دلایا کہ ہم اسرائیل اور فلسطین تنازع کے پر امن حل کے لیے ہر ممکنہ اقدام کریں گے۔امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف فلسطینی صدر کے اقدامات کوبھی سراہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اگر یہاں امن قائم ہو گیا تو پورے مشرق وسطی میں امن کی فضا قائم ہو جائے گی۔فلسطینی صدر نے بھی امریکی صدر کی امن کی خواہش کا احسن انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہم بھی اس کے لیے بھر پور تعاون کریں گے۔ تاہم امریکی صدر کے دورہ کے خلاف حماس کے زیر انتظام علاقوں میں احتجاج بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے پہلے سعودی عرب اور اسرائیل کا بھی دورہ کر چکے ہیں جس کے بعد وہ روم روانہ ہوں گے۔

Title: us president meets with palestinian president abbas | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply