سعودی عرب کے نئے ولی عہدکو صدر امریکہ ٹرمپ اور ا میر قطرشیخ تمیم کی مبارکباد

دوحہ: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اورقطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔
قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کیو این اے کے مطابق شیخ تمیم بن حماد الثانی نے محمدبن سلمان کو سلطنت کا نیا ولیعہد بائے جانے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بردارانہ تعلقات استوار کیے جانے کی خواہش ظاہر کی۔
واضح ر ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں کئی مسلم ممالک نے قطر پر دہشت گردی کو ہوادینے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ کر اس کی اقتصادی ناکہ بندی کردی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us president and amir e qatar congratulate crown prince mohammad bin salman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply