امریکہ نے یمن میں القاعدہ کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے رول کی ستائش کی

پیرس: امریکہ نے یمن میں دہشت گردتنظیم القاعدہ در جزیرہ نما عرب اور دہشت گردی سے نمٹنے میں سعودی عرب کے متواتر کلیدی رول کو سراہا ۔ امریکہ کی جانب سے یہ پیغام امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے یہاں اپنے سعودی ہم منصب عدیل الجبیر کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران انہیں دیا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے دو طرفہ مضبوط اور پائیدار رشتہ داری کا جائزہ لیا اور یمن، شام اور ایران سمیت کئی علاقائی امور پر سیر حاصل گفتگو کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دوبنوں رہنماؤں نے کویت میں جاری یمنی امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا ۔
سعودی قیادت کارروائیوں کے لیے ایک اڈہ دے رہی ہے اور یمن میں سرگرم سب سے بڑی فوج سعودی عرب کی ہی ہے جو حالیہ کامیابیوں میں ناگزیر ثابت ہوئی۔آخر میں ان دونوں لیڈروں کے درمیان داعش کے خلاف جنگ اور اقواممتحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2254کی روشنی میں جنگ بندی بحال کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us praises saudi role in combating al qaeda in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply