امریکہ جنوبی شام میں ایک آزاد دہشت گرد ریاست قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

تہران: ایک روسی سفارتی او رفوجی ذریعہ نے انتباہ دیا ہے کہ النصرہ فرنٹ، جوفتح الشام فرنٹ یا لیونٹ لبریشن فرنٹ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے،اور آزاد شام فوج(ایف ایس اے) جنوبی شام میں مقبوضہ علاقوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایک دہشت گرد ریاست تشکیل دینے کی تیاری کر رہا ہے۔اسپوتنک نیوز ایجنسی کی عرب سائٹ نے ایک ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد شام کے تینوں جنوبی صوبوں میں شام کی فوج کے خلاف حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ النصرہ اور ایف ایس اے 12000فوجیوں کے ساتھ تشکیل دی گئی ہے اورانہیں بھاری اسلحہ منتقل کرنے کے لیے اسرائیل اور اردن کے درمیان ایک راہداری بنائی گئی ہے۔ذریعہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شام سے ایک حصہ کاٹ کر ایک آزاد ریاست قائم کرنے کے لیے راہ ہموار کرنا ہے ۔اس آزاد ریاست کا دارالخلافہ درعہہوگا۔ یہ ریاست مشرقی فرات خطہ جیسی ہوگی جہاں امریکی نگرانی میںشامی ڈیموکریٹک فورسزموجود ہیں۔

Title: us plotting to create independent terrorist state in southern syria | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply