امریکی پیامبر امن زلمے خلیل زاد افغان جنگ کے خاتمہ کی کوششوں میں چین پہنچ گئے

بیجنگ: امریکی سفارت خانہ واقع بیجنگ کے ایک ترجمان کے مطابق افغانستان میں 18سال سے جاری جنگ کے خاتمہ کی کوششوں میں ایک نئی رفتار آنے کی علامتوں کے درمیان امریکہ کے پیامبر امن برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پہلے سے طے شدہ ملاقات کے لیےجمعرات کے روز چین کے دارالخلافہ بیجنگ پہنچ گئے۔

ترجمان نے زلمے خلیل زاد کے دورے کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔لیکن ان کا یہ دورہ ان کے یہ کہنے کے کچھ ہی روز بعد آیا ہے کہ وہ پہلی بار امن معاہدے کے لیے چار کلیدی امور میں مناسب پیش رفت کی رپورٹ دے سکتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بات معمول کے مطابق اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔مسٹر خلیل زاد نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا تازہ ترین دور بہت مفید رہا اور اس میں بین افغان مذاکرات اور جنگ بندی دونوں کے لیے مدت شامل کرنے کی راہیں کھلی ہیں۔

گذشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ امریکہ کو امید ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمہ کے لیے امن معاہدہ یکم ستمبر سے پہلے ہو سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us peace envoy to afghanistan zalmay khalilzad in china for peace meeting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.