امریکی اہلکاروں نے عراق میں ایرانی اسلحہ ڈپو پر گذشتہ ماہ اسرائیلی بمباری کی تصدیق کر دی

یروشلم: امریکی اہلکاروں نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ گذشتہ ماہ عراق میں واقع ایرانی ہتھیاروں کے ایک ڈپو پر بمباری اسرائیل نے کی تھی۔

یہ تصدیق نامہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی اس نشاندہی کے بعد آیا ہے کہ عراق میں حالیہ فضائی حملوں کے پس پشت اسرائیل کا ہی ہاتھ کار فرما ہے۔

بنجامن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ” میں ایران کو کہیں چین نہیں لینے دوں گا“۔

دو امریکی اہلکاروں نے جو اس معاملہ پر میڈیا کے نمائندوں کو کچھ بتانے کے مجاز نہیں تھے، اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل نے جولائی میں ایک اسلحہ ڈپو پر حملہ کیا تھا جس میں ایران کے دوفوجی کمانڈر بھی مارے گئے تھے۔

آج جمعہ کے ایڈیشن میں نیو یارک ٹائمز نے اسرائیل اور امریکہ کے اہلکاروں کے حوالے سے خبر دی کہ گذشتہ ماہ اسرائیل نے عراق میں واقع ایران کے ایک اسلحہ ڈپو پر بمباری کی تھی۔

عراق میں حملہ خطہ میں ایران کی فوجی مورچہ بندی کے خلاف اسرائیل کی مہم میں شدت لانے کا موجب بنے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us officials confirm israeli strike in iraq in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.