سعودی عرب قطر معاملہ پر فی الحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتا:امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن

دوحہ :یہاں ایک پریس کانفرنس میںامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ گذشتہ پانچ ماہ سے منقطع تعلقات کے حوالے براہ راست مذاکرات کرنے پر ابھی تک آمادہ نہیں ہوا ہے۔
جس سے یہ خدشہ ہو گیا ہے کہ قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تقریباً پانچ مہینے سے جاری سفارتی اور تجارتی کشمکش ختم ہونے کے فی الحال کوئی آثار نہیں ہیں۔ مسٹر ٹیلرسن نے کہا کہ ابھی فی الحال ایسا کوئی واضح اشارہ نہیں مل رہا جس سے کہا جائے کہ دونوں فریق بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
ٹیلرسن نے کہا کہ ریاض میں سعودی عرب کے شاہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران جو تبادلہ خیال کیا گیا وہ اس تنازعہ کو دور کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان ممالک کا ذاتی معاملہ ہے اور امریکہ کسی پر بھی کوئی حل نہیں تھوپ سکتا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us official tillerson says saudi not ready for talks with qatar on gcc crisis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply