ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے پاکستانی سفارت کاروں پر سفری پابندیوں کی تصدیق کر دی

واشنگٹن:ٹرمپ ایڈمنسٹریشن میں ایک سینیر اہلکار نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ پاکستانی سفارتکار وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر امریکہ میں آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتے۔
وائس آف امریکہ کی ازبیک سروس کا انٹرویود یتے ہوئے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے کہا کہ امریکہ نے یہ پابندیاں پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں پر عائد پابندیوں کے جواب میں لگائی ہیں۔
شینن نے پرزور انداز میں یہ کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیںہے ۔اس قسم کے اقدامات معمول کے مطابق ہیں۔اس ماہ کے اوائل میں کچھ میڈیا میں بتایا گیا تھا امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں سے کہہ دیا گیا ہے کہ ایک مقررہ حد سے باہر جانے کے لیے انہیں متعلقہ حکام سے اجازت لینا ہوگی۔
اسلام آباد میں خارجہ دفتر اور امریکی سفارت خانہ نے ان خبروں کی تردید کی تھی لیکن ٹرمپ نے حال ہی میں حکومت پاکستان کو مطلع کیا تھا کہ اگر پاکستان میں متعین امریکی سفارت کاروں کے اوپر سے پابندیاں نہ ہٹائی گئیں تو اسی قسم کی پابندیاں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کار وں پر بھی عائد کر دی جائیں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us official confirms travel restriction on pakistani diplomats in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply