امریکہ نے معاہدے سے باہر ہو کر ثابت کردیا کہ وہ اپنے دستخط تک کا احترام نہیں کرتا:ایرانی فوجی سربراہ

تہران: ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے کہا کہ امریکہ کا جولائی2015کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے یکطرفہ فیصلہ نے ثابت کر دیا کہ امریکہ اپنے ہی دستخط کا احترام نہیں کرتا اسی لیے معاہدے سے مکر گیا۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات صدفیصد درست ہے کہ معاہدے کوی بھی طور پر ہمارے ملک کے حق میں نہیں تھا لیکن دنیا کو یقین دہانی کرانے کے لیے ایران نے اسے منظور کیا۔

جنرل باقری نے کہا کہ نوجوان اور ناسمجھ سعودی حکمراں امریکہ کے ساتھ ہے اور امریکیوں سے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے اخراجات برداشت کرنے تیار ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایران پر حملہ کی ہمت نہیں کر یں گے۔

فوجی سربراہ نے کہا کہبلا شبہ ایران کی فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے اور کسی بھی جارحیت کے خلافلڑنے کی قوت رکھتی ہے۔جنرل بقری نے کہا ایرانی فوجیں پہلے ہی ٹرمپ سے کہہ چکی ہیں کہ ایران پر کسی بھی حملہ کا انکے ملک کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایرانی افسروں سے کہتے ہیں کہ ملک کی ترقی کے لیے بے خوف و خطر ہو کر کوششیں کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: us not loyal even to its own signature iran top cmdr in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply