امریکی بحری جہاز پر حوثی باغیوں کا ناکام حملہ

واشنگٹن:یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے کنٹرول والے علاقے سے آج امریکی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر میزائل حملہ کیاگیا مگر ناکام رہا۔ امریکی فوجی ترجمان نے رائٹر کو بتایا ہے کہ دو میزائل داغے گئے تھے مگر ایک بھی جہاز پر آکر نہیں گرا۔
پنٹاگن کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے کہاجب یو ایس ایس میسن یمن کے ساحل کے قریب بحراحمر میں تھا تو ایک گھنٹہ کے اندر دو میزائل اس کی طرف آتے پائے گئے مگر دونوں ہی اس پر گرنے سے پہلے پانی میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا اس سے ہمارے جہاز رانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی جہاز کو۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے متحدہ عرب امارات پر بھی حوثیوں نے حملہ کر دیا تھا جس سے یمن کی جنگ سے امریکی فوج کو خطرہ اور زیادہ بڑھ گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us navy ship targeted in failed missile attack from yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply