امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز کو مدمقابل دیکھ کر راستہ بدلنے پر مجبور ہونا پڑا: امریکی افسر

واشنگٹن:ایرانی پاسداران انقلاب کے کئی حملہ آور بحری جہاز سنیچر کے روز آبنائے ہرمز میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز کے بہت نزدیک پہنچ گئے اوراسے اپنی سمت بدلنے پر مجبور کردیا۔ یہ بات ایک امریکی افسر نے رائٹر کو بتائی ہے۔ افسر نے رازداری کی شرط پر بتایا ہے کہ کشتیاں امریکی جہاز سے 600 گز کے فاصلہ پر آکر رک گئی تھیں۔
”ناقابل تسخیر“ نامی اس امریکی جہاز کے ہمراہ برطانوی بحری کے تین جہاز بھی تھے ان سب کو اپنا راستہ بدلنا پڑا۔ افسر نے بتایا کہ ریڈیو کے ذریعے ایران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر کوئی جواب نہیں آیا اس طرح کا آمنا سامنا ”غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ “ تھا۔
اس طرح کے واقعات کبھی کبھی پیش آتے رہتے ہیں مگر جنوری میں کافی سنگین معاملہ پیش آیا تھا جب امریکی بحریہ کے جہاز نے آبنائے ہرمز میں چار ایرانی بحری جہازوں کے تیز سے قریب آنے پر خبردار کرنے کے لئے چار گولے داغے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us navy ship changes course after iranian vessel interaction in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply