سنگا پور کے قریب امریکی بحریہ کا جہاز تیل ٹینکر سے ٹکراگیا5فوجی زخمی، 10 لاپتہ

سنگاپور: سنگا پور کے مشرقی علاقہ میں آج امریکہ بحریہ کے ایک جنگی بیرہ اور ایک مال بردار جہاز کے مابین ہوئی ٹکر میں امریکہ بحریہ کے پانچ فوجی زخمی ہوگئے اور 10 لاپتہ ہیں۔ امریکی بحریہ نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
اس سے قبل امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق سنگا پور میں بندرگاہ کے معمول کے سفر پر نکلا یہ امریکہ جنگی بیرہ ’یو ایس ایس جان ایس میکین‘ ’النک ایم سی‘ نامی ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔ اس حادثہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹکر سے ’یو ایس ایس جان ایس میکین‘ کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ بحریہ کے مطابق اس حادثہ کے بعد راحت و بچاؤ کام جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us navy ship and oil tanker collide near singapore in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply