ملیشیائی بحریہ کو پائے گئے باقیات ہمارے فوجیوں کے نہیں ہیں: امریکی بحریہ

سنگاپور: امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ بحریہ کے غو طہ خوروں کو جن فوجیوں کے باقیات ملے وہ امریکی فوجیوں کے نہیں ہیں اور میڈیکل جانچ کے بعد انہیں ملیشیائی بحریہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ باقیات امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس جان ایس مکین پر تعینات فوجی کے ہوں گے لیکن طبی تحقیقات کے بعد انہیں ملیشیا کو واپس دیا گیا۔
غور طلب ہے کہ پیر کو امریکی جنگی جہاز اور ایک مال بردار جہاز کے درمیان تصادم کے بعد 10 امریکی فوجی لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش کے لئے بین الاقوامی امدادی اور ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
منگل کو امریکی بحریہ اور میرین غوطہ خوروں نے تباہ ہوئے امریکی جنگی جہاز کے اندر سے کچھ انسانی باقیات برآمد کئے تھے جنہیں بعد میں ڈی این اے کی جانچ کی گئی اور انہیں ان 10 امریکی فوجیوں کے اہل خانہ سے ملے نمونوں سے جانچ کیا گیا لیکن یہ نمونے ان سے میل نہیں کھا سکے۔ اس کے بعد امریکہ نے انہیں ملیشیائی بحریہ کو سونپ دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us navy says remains found by malaysian not of a uss mccain sailor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply