امریکہ بحریہ نے سنگا پور میں اپنے جہاز اور تیل ٹینکر ٹکر کے بعد آپریشنل سرگرمیاں روک دیں

واشنگٹن: امریکی بحریہ کے چیف ایڈمرل جان رچرڈسن نے سنگاپور کے مشرقی علاقے میں امریکی بحری فوج کے ایک جنگی جہاز اورتیل ٹینکر کے مابین ٹکرکے واقعہ کے بعد،جس میں دس امریکی فوجی لاپتہ ہوگئے،دنیا بھر میں اپنے بحری بیڑوں کی سرگرمیوں کو موقوف کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایڈمرل جان رچرڈسن نے آج پنٹاگون میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب اس امر سے واقف ہیں کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران یہ دوسرا معاملہ ہے جب امریکی جنگی جہاز کسی حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ اس سے پہلے جون میں دنیا کے سب سے جدید جنگی جہازوں میں سے ایک یو ایس ایس فٹس زیرالڈ کے ایک مال بردار جہاز سے ٹکرانے کی وجہ سے امریکی بحریہ کے سات فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔
تاہم تازہ ترین واقعہ میں انہوں نے کسی قسم کی سازش کو خارج از امکان بتایا۔ یاد رہے کہ کل سنگا پور میں بندرگاہ کے معمول کے گشت پر نکلا امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس جان ایس میک کین ایلنک ایم سی نامی ایک تیل کے ٹینکرسے ٹکراگیا تھا جس میں امریکی بحریہ کے پانچ فوجی زخمی اور 10 دیگر لاپتہ ہوگئے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب امریکی جنگی جہاز اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت بندرگاہ پر پہنچنے کے لئے تیار تھا۔ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹکر سے ’ یو ایس ایس جان ایس میک کین‘ کے پچھلے حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us navy pauses operations after 10 sailors lost in collision in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply