امریکی بحری بیڑہ نے جاپان کی بحریہ کے ساتھ جزیرہ نما کوریا کے سمندر میں فوجی مشق کی

ٹوکیو: (رائٹر) امریکی بحری بیڑہ رونالڈ ریگن جاپان کی بحریہ کے ساتھ جزیرہ نما کوریا کے جنوبی سمندر میں فوجی مشق میں حصہ لے رہا ہے۔ آج جمعہ کو جاپان کی فوج نے ایک بیان میں بتایاکہ شمالی کوریا کی طرف سے مزید نیوکلیائی اور میزائل تجربے کی دھمکیوں کے درمیان اپنی بحری طاقت کے مظاہرے کے لئے یہ مشق کی جارہی ہے۔ پیر کے روز امریکی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ ڈونالڈ ریگن بحری بیڑہ علاحدہ طورپر اکتوبر میں جنوبی کوریا کی بحریہ کے سا تھ بھی مشق کرے گا۔
جاپان کی بحریہ نے ایک بیان میں بتایا کہ تقریبا ایک لاکھ ٹن وزنی بحری جنگی جہاز ڈونالڈ ریگن جاپانی سمندر میں تعینات ہے اور اس کےبحری جنگی جہاز جاپان کی بحریہ کے ساتھ 11 سمبر سے جاپان سے جنوب مغربی سمندر علاقے میں ہونے والی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشق آئندہ 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔
امریکہ اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ فوجی مشق کرکے شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگرام کا جواب دینے کی کوشش کررہا ہے۔ دریں اثنا شمالی کوریا نے آج جمعہ کے روز کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اپنے ملک کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے کے پیش نظر بحرالکاہل کے اوپر ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرسکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us navy carrier drills with japanese navy amid north korean tension in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply