وزیر اعظم عمران خان سے ملنے امریکی وزیر خار جہ اپنے ساتھ فوجی سربراہ کو بھی لا رہے ہیں

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیکل پوم پیو جب آئندہ ہفتہ پاکستان کا دورہ کریں گے تو ان کے ہمراہ امریکی فوجی سربراہ جنرل ڈنفورڈ بھی جائیں گے۔

جہاں پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ مختلف امور خاص طور پر سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا ۔میٹس نے یہ بھی کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کا موضوع گفتگو کا محور رہے گا۔

پنٹاگون میں منگل کی سہ پہر ایک پریس بریفنگ میں مسٹر میٹس نے ان باتوںکو بے بنیاد اور مہمل بتایا کہ افغانستان میں اب پرائیویٹ فوج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہوجائے گی اور ممکن ہے کہ اسے سرکاری فوج کی جگہ تعینات بھی کر دیا جائے۔

جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیرمین جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ نے ، جو خود بھی اس بریفنگ کے دوران موجود تھے، کہا کہ امریکہ کا جنوب ایشیا میں دائمی مفادات ہیں اور وہ خطہ میں اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے کے لیے وہاں موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

توقع ہے کہ دونوں امریکی اعلیٰ شخصیات 5ستمبر کو ایک روزہ دورہ پاکستان کے لیے اسلام آبا دپہنچ جائیں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us military chief to accompany pompeo to pakistan next week in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply