میکسیکو میں امریکی و میکسیکی رہنماؤں کی ملاقات،سیکورٹی معاملہ پر تبادلہ خیال

میکسیکو سٹی: امریکہ کے فوجی حکام نے منگل کو میکسیکو کے جنوبی سرحد سے متصل شہر ٹپاچلا میں میکسیکو کے وفد سے ملاقات کر کے سیکورٹی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے کل بتایا کہ امریکہ کی جانب سے جنوبی کمانڈ کے سربراہ لوری رابنسن اور شمالی کمانڈ کے سربراہ کرٹ ٹڈ نے میکسیکو کے وفد سے ملاقات کی۔ مسٹر ٹرمپ امریکہ کے صدر کاعہدہ سنبھالنے کے بعد یہ امریکہ اور میکسیکو کی درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بات چیت میکسیکو کی جانب سے اپنی جنوبی سرحد کو مجرمانہ اور غیر قانونی تارکین وطن کی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے پر مرکوز تھی۔ میکسیکو میں امریکی سفیر رابرٹ ایس جےکوبسن بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔ یہ اب تک واضح نہیں ہے کہ میکسیکو کی جانب سے اجلاس کی قیادت کس نے کی لیکن میکسیکو کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس اجلاس میں وزیر خارجہ لوئیس وڈیگرے موجود نہیں تھے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے میکسیکو اور امریکہ کے درمیان سرحد پر دیوار کی تعمیر سے متعلق ایک فرمان پر دستخط کرنے کے بعد کہا تھا کہ اس دیوار کی تعمیر میں آنے والے اخراجات میکسیکو کو ادا کرنا پڑیں گے جس کے بعد میکسیکو کے صدر پینا نیٹو نے اپنی مجوزہ امریکہ اور مسٹر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا تھا۔ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان تارکین وطن سرگرمیوں، منشیات کی اسمگلنگ اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے دیوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے امریکہ نے میکسیکو سے اخراجات ادا کرنے کو بھی کہا ہے۔

Title: us mexican officials meet in mexico discuss security | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply